قصور: پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے دو سو ستاون ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے قصور میں شروع ہورہی ہیں۔
عرس کے پہلے روز بعد از نماز عشاءمزار پر محفل مشاعرہ ہوگی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے شعراء اپنا کلام پیش کریں گے، جبکہ رات بارہ بجے محفل نعت ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مانیٹرنگ کے لیے کلو زسر کٹ کیمر وں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے،زائرین میٹل ڈیٹکٹر ،واک تھرو گیٹس سے گزر کر اندر داخل ہوسکیں گے۔