ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فواد خان ’بھارت‘میں فلم فیئرایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فواد خان بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی اداکاربن گئے ،اُنہیں اپنی فلم ’خوبصورت‘ کے لئے بہترین نئےاداکارکا ایوارڈ دیاگیا۔

فواد خان نے ایوارڈ ساتھی اداکارہ سونم کپوراورجھٹلکا ملہوترا سےوصول کیا۔

fawwad
فلم ’خوبصورت‘ کا ایک منظر

ساٹھویں فلم فیئرایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فواد خان نے ’خوبصورت‘ کے پروڈیوسر، ساتھی ادکارہ سونم کپور اوردیگر ٹیم ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے شرکاءسے اپنے تجربات شیئرکیے اور کہا کہ ’’ میرے مداح ہی میری اصل کامیابی ہیں اور پاکستان اور بھارت کے لوگوں سے محبت سمیٹنا بہت ہی خوبصورت احساس ہے‘‘۔

- Advertisement -
2
فلم فیئر ایوارڈ میں خوشگوار موڈ میں

کپل شرماکی میزبانی میں ہونیوالے فلم فیئرایوارڈ میں کنگنارناوت کو بہترین ادکارہ جبکہ شاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے ایوارڈ دیاگیاجبکہ سلمان خان کی دھماکے دار انٹری نے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیاتاہم یہ پہلا موقع تھا کہ بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘شاہ رخ خان کو کوئی نامزدگی نہیں ملی حالانکہ 2014ءمیں اُن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کامیاب ہوئی تھی ۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں