تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک آپ کے موبائل کو کنڑول کرسکتا ہے

لندن: فیس بک آپ کے موبائل کیلئے کتنا خطرناک ہے آپ کو اندازہ بھی نہیں، برطانوی ممبر پارلیمنٹ اینڈریو میلر نے کہا ہے کہ فیس بک کسی بھی صارف کے موبائل فون پر براہِ راست کنٹرول حاصل کرکے تصاویر اتار سکتا ہے اور ویڈیوبھی بناسکتا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے۔

ممبر پارلیمنٹ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ فیس بک انتظامیہ پر زور دیں اور انہیں واضح ہدایات فراہم کرے کہ وہ یہ تمام باتیں انتہائی آسان اور قابل فہم زبان میں لوگوں کو بتائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرے گی۔

 انکا کہنا تھا کہ فیس بک کے پاس یہ قانونی اختیار موجود ہے کہ وہ صارف کے موبائل تک رسائی حاصل کرکے تصاویر اور ویڈیو بنالے، امریکی کمپنی کی جانب سے دیا جانے والا ’ٹرم اینڈ کنڈیشن‘ والا صفحہ اس قدر پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسے سمجھنے کے لئے امریکہ سے قانون کی ڈگری درکار ہوتی ہے۔

اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تمام باتوں کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ سوشل نیٹ ورک کمپنیوں کو اس بات سے روکا جائے کہ وہ صرف وہی ڈیٹا استعمال کریں گی جو کہ ضروری ہو نہ کہ وہ ڈیٹا بھی جو غیر ضروری ہے اور کمپنیاں انہیں کسی دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -