اشتہار

لاہور: ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس کی سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ میں حلقہ این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف حکمِ امتناعی میں دس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

 سماعت کے دوران عدالت نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اگرفریقن راضی ہوں تو معاملہ الیکشن ٹربیونل کو دوبارہ بھجوا دیا جائے، عمران خان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ہائیکورٹ کوالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سماعت کا اختیار نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ایازصادق نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، الیکشن ٹربیونل ہمارےاعتراضات سنے بغیر ہی درخواست کی سماعت کررہا ہے، عدالت نےالیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف حکمِ امتناعی میں دس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

- Advertisement -

دوہزار تیرہ کے انتخابات میں حلقہ این اے ایک سو بائیس سے سردار ایاز صادق پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے ہوئے تیرانوے ہزار تین سو نواسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھےجبکہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو چوراسی ہزارپانچ سوسترہ ووٹ کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں