ملتان: جاوید ہاشمی نے جہاز سے پمفلٹ گراکر الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
حلقہ این اے149 میں جاوید ہاشمی نے تشہیر کا انوکھا انداز اپنایا، سیسنا جہاز سے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرائے گئے، جہاز ہیلی کاپٹر فلائنگ کلب سے بک کرایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پمفلٹ گرائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات کا جائزہ لیا کہ فضاء سے پمفلٹ گرانا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کہ نہیں ۔
- Advertisement -
الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطۂ اخلاق میں پمفلٹ گرانے کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں، پمفلٹ گرانے والے پائلٹ ڈاکٹر اظہر بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار ہے مہم نہیں۔
ڈاکٹر اظہر بلوچ کا کہنا تھا کہ ذاتی حیثیت سے ہاشمی صاحب کے پمفلٹ سیسنا جہاز سے گرائے ہیں۔