اشتہار

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال،دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار

اشتہار

حیرت انگیز

خوراک میں پھل اور سبزیاں زیادہ شامل کرکے انسان دل کے امراض کو بآسانی دور رکھ سکتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق روزمرہ کے معمول میں سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا صحت کی ضمانت ہے اور انسان بآسانی دل کے امراض کو دور رکھ سکتا ہے۔

ماہرین طب کی تحقیق میں آٹھ لاکھ سے زائد ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا. جنہوں نے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی جزو بنایا ۔ یہ تحقیق چار برس سے چھبیس برس کی عمر کے افراد پر کی گئی۔

- Advertisement -

ماہرین طب کے مطابق ایسے افراد جو اپنی روزمرہ خوراک میں پھل اور سبزیوں کو شامل نہیں رکھتے تھے، ان لوگوں کی نسبت مرنے کی شرح پانچ فی صد زیادہ تھی، جو دن میں کم از کم ایک مرتبہ پھل یا سبزی کھاتے تھے۔

پھل اور سبزیاں کھانے سے بلڈ پریشر کی شکایت بھی کم ہو جاتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی مناسب رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں