اشتہار

پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنان پھر آمنے سامنے آگئے، پرچم نذر آتش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان پھر آمنے سامنے آگئے، مشتعل افراد نے پی ٹی آئی کا پرچم نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوارکنور نوید جمیل کی متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کریم آباد پر جمع ہوئے اور الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی آن پہنچے اور جواب میں نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

- Advertisement -

اس موقع پر مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے پرچم کو بھی پھاڑ کر نذر آتش کردیا، اطلاعات کے مطابق پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم مکمل طور اسے کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

صورت حال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری, حیدر عباس رضوی  اوردیگر رہنما بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے کارکنان کو پر امن رہنے کا کہا۔

انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کارکنان سےاپیل کی کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں مشتعل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر جشن منانے کاسلسلہ شروع نہ کیا جائے۔آخری اطلاعات تک کارکنان کافی حد تک پرامن ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسمعیل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ہار جیت ایلکشن کا حصہ ہے ایم کیوایم کے رہنماؤں سےاپیل کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنان  جووہاں پھنس گئے ہیں انہیں وہاں سےنکالا جائے ۔

، اس موقع پر رینجرز کے اہلکاروں نے شاہراہ پر پہنچ کر وہاں جمع ہونے والے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس کے باعث کارکنان منتشر ہوگئےاور رینجرز کے جانے کے بعد دوبارہ جمع  ہوکر جیت کا جشن منان شروع کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں