منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، لاہور پولیس نے جان کے خطرے کے پیشِ نظر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں گھر جانے سے منع کر دیا ہے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں تو طاہرالقادری نےاس بارے میں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اور لندن پلان اور لندن میں عمران خان سے ملاقات کی خبریں کو بھی غلط ٹہرایا۔

- Advertisement -

طاہر القادری نےعزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا ،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خطرہ ہے ، طاہرالقادری ایئرپورٹ سے منہاج القرآن تک بلٹ پروف گاڑی میں رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں