جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

گاؤ ماتا کے نام پر بھارت میں ایک اور مسلمان کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جلال پور : بھارت میں ایک تھانے کے سامنے انتہا پسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگاکر مسلمان ڈرائیور ظہیر کو قتل کردیا اور ٹرک کو بھی آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھینے لگی، گاؤ ماتا کے نام پر بھارت میں ایک اور مسلمان قتل کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ریاست بہار میں جلال پور تھانے کے سامنے انتہا پسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مسلمان ڈرائیور ظہیر کو تشدد کرکےمارڈالا اور ٹرک کو آگ لگادی۔

- Advertisement -

ظہیرکے ساتھی نے بی بی سی کو بتایا کسی نے کہا کہ کل ان کا تہوار ہے ان کو آج ہی ختم کردو ، تم لوگ مسلم ہوکل بقرعید ہے تم لوگ گائے کاٹو گے، بکرا کاٹے گا، ہم آج تمھاری کلیجی بھون کر کھائیں گے۔

جسمانی معذوری کے باوجود ظہیر الدین ٹرک چلانے پر مجبور تھا، اس کی موت سے خاندان بکھر گیا، ظہیرکی موت سے پچھتر سال کی ماں پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔

ماں انصاف کی دہائی دینے لگی، اہلیہ نے بتایا کہ ظہیر مردہ جانوروں کی ہڈیاں دواؤں کی فیکٹری پہنچانے کا کام کرتا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور ایف آئی آر میں چھ لوگوں کی نامزدگی کےباوجودکسی ایک کوبھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں