لاہور: پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں مزید 18 بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انتقال کرنے والے 3 بچوں کا تعلق لاہور سے ہے جس کے بعد پنجاب میں جنوری کے دوران نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 258 ہوگئی
- Advertisement -
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 870 بچے میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی جبکہ جنوری کے دوران پنجاب میں 14530 میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔