ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کینیڈا میں اسکول سے مزید 182 بچوں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا کے قدیم قبائلی باشندوں کے سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے قدیم مقامی باشندوں کے قبائل میں سے ایک رہنما نے بتایا کہ برٹش کولمبیا میں قدیمی باشندوں کے بچوں کے لیے قائم ایک سابقہ مشنری اسکول کے قریب سے مزید 182 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

لوئر کوٹینے ہینڈ نے بتایا کہ کرین بروک کے قریب سابقہ سینٹ یوجینز مشن اسکول کے پاس سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

- Advertisement -

کمیونٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ اسکول 1913 سے 1970 تک چلتا رہا اور 2020 میں یہاں تلاش شروع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں ایک اور اسکول سے 751 قبریں دریافت

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کینیڈا میں ایک سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے 751 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ اس سے قبل بھی ایک بند اسکول کے احاطے سے 215 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں گے۔

یاد رہے کہ 19 اور20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اورمذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کووالدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں