اشتہار

یو اے ای: راس الخیمہ جانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ میں کرونا کی پابندی میں نرمی کے ساتھ ساتھ تقریبات میں شرکت کے لئے ویکیسن لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

راس الخیمہ کے حکومتی میڈیا آفس کے مطابق امارات میں سماجی، ثقافتی اور فنون لطیفہ سے متعلق تقریبات میں صرف وہ افراد شرکت کرسکیں گے جنہوں نے گذشتہ چھ ماہ کے اندر کرونا ویکسین مکمل طور پر لگوالی ہے۔

اس کے علاوہ متعدی بیماریوں میں مبتلا اور بزرگ افراد نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک گذشتہ تین ماہ کے اندر لگوائی ہو، مزید برآں ویکسی نیشن اسٹیٹس کی الہسن اپپ پر تصدیق لازمی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایسی تقریبات میں شرکت کے خواہشمند افراد کے پاس کرونا پی سی آر کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے اور یہ ٹیسٹ تقریب سے اڑتالیس گھنٹے قبل کرایا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: بیرون ملک پھنسے شہریوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

دوسری جانب امارات میں تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

شادی ہالوں کی گنجائش 60 فیصد کردی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تین سو مہمانوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

ہوٹل مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرسکتے ہیں، تاہم انہیں سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے جیسے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناناہوگا۔

ریستورانوں اور شاپنگ مالز کی گنجائش 80 فیصد کردی گئی ہے،ہوٹل میں ایک ٹیبل پر دس افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

تفریحی مراکز،سینما ہال، میوزیم اور نمائش میں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش 80فیصد کردی گئی ہے۔

عبادت گاہوں میں دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی گنجائش 75 فیصد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راس الخیمہ کو دلکش قدرتی مناظر سے مالا مال مقامات اور تاریخی نوادرکی بدولت بڑی اہمیت حاصل ہے،یہاں جبل جیس کی چوٹی پر موسم سرما میں برف کی چادر تنی رہتی ہے جس کی وجہ سے سحر آفرین صحرا کے نخلستان سیاحوں کا مرکز بن جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں