The news is by your side.

Advertisement

معروف اداکارہ نے شادی کے لئے انوکھی شرط رکھ دیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور ٹی وی اداکارہ رابعہ بٹ نے سنجیدگی سے اپنی شادی کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی رابعہ بٹ سے مداح اکثر یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ شادی کب کرینگی؟ تاہم اب انہوں نے اس کا واضح جواب دے دیا ہے۔

رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ ذرا ملک کے حالات ٹھیک ہوں تو میں بھی کچھ سوچوں پھر شادی کا’۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں بھی زیر گردش رہی، جس کی وجہ ایک تصویر کا شیئر ہونا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر سینتیس سالہ ماڈل کے حوالے سے شادی کی یہ افواہیں بےبنیاد نکلی، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ، وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رابعہ بٹ کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا

اس تصویر پر رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔

رابعہ بٹ نے گزشتہ سال اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں شرکت کی تھی جہاں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ خدا جب کچھ لیتا ہے تو بدلے میں بڑی نعمتوں سے نوازتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں