جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی : تیسرے ڈی جی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد، عمائدین شہر کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تیسرے ڈیجیٹل ایوارڈ کی تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اداروں کو 37 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں برانڈ ای کی چیف ایگزیکٹو آشفہ پراچہ کی جانب سے مسلسل تیسرے سال ڈی جی ایوارڈ کی تقریب تقسیم منعقد کی گئی۔

مذکورہ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، شاہ جہاں چوہدری اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے علاوہ ملٹی نیشنل کمپنیز کے سربراہان، بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بہت سے اداروں کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ایوارڈ کے جیوری ممبران میں اشفاق احمد، عالم خان، شعیب قریشی، علی خورشید، عبدالسمیع کہار اور شارق نسیم شامل تھے، تقریب میں موبائل کمپنیز، بینکس اور مختلف اشیاء بنانے والی کمپنیز اور بہت سے دوسرے اداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا، مذکورہ ادارواں کو مختلف کیٹگریز میں 37 ایوارڈز دئیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ڈاکٹر اختیار بیگ، احمد شاہ اور شاہ جہان چودھری نے برانڈ ای کی چیف ایگزیکٹو آشفہ پراچہ کی کوششوں کو سراہا اور ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آشفہ پراچہ نے اس فیلڈ میں ایک بہت اچھا کام کیا ہے اور ایک بہترین ایوارڈ کا انعقاد کیا ہے، آخر میں برانڈ ای کی چیف ایگزیکٹو آشفہ پراچہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں