تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پھر مد مقابل

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آمنے سامنے ہونگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ چوتھا میچ تین اگست کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے ہرادیا

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کالی آندھی کو سات رنز سے شکست دی تھی، محمد حفیظ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

گذشتہ روز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 748 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل آٗئرلینڈ کے اسٹرنلنگ نے 2019 میں 20 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، محمد رضوان نے صرف 14 اننگز میں 748 رنز کا ہندیہ عبور کیا۔

Comments

- Advertisement -