بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پشاور ٹول پلازہ پر شہری نے روکنے پر پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں ٹول پلازہ پر شہری نے رکنے کا اشارہ کرنے پر پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور موٹروے پولیس نے مردان کے پاس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی، ڈرائیور نے رکنے کے بجائے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی، ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا، 26 سالہ ملزم جنید اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس اہلکار ایل آر ایچ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ موٹروے پولیس کنٹرول سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی جس کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

اے ایس پی چمکنی کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کے مراسلے کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں