اشتہار

وزارت قانون کی ٹی ایل پی کانام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنےکی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا نام کالعدم تنظیموں‌ کی فہرست سے نکالنے کی حمایت کردی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزارت قانون نےحکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی معاملےپر اب وزارت داخلہ کو نظرثانی کرنی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ٹی ایل پی کو کالعدم کی فہرست سےنکالنے اور پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کاخط وزارت قانون کو ارسال کیا۔

مزید پڑھیں: کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کی متعدد کیسز میں ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق سمری پر وزیراعلیٰ کی ابتدائی منظوری، وفاقی کابینہ سے حتمی فیصلے کی ہدایت

وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کو پابندی ختم کرنے اور نام سے کالعدم ہٹانے سے متعلق خط وفاقی کابینہ اجلاس میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، خط آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائےگا یا سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تنظیم نے جیل میں قید اپنے سربراہ کی رہائی اور تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا، لاہور سے شروع ہونے والا احتجاج قافلے کی صورت میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے اراکین کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوا، جس میں کامیابی حاصل ہوئی اور پھر مظاہرین سڑک سے قریبی پارک منتقل ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں