12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

چینی کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت کم ہوکر 90 روپے تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی ہول سیل اور ریٹیل دکانوں پر درآمد کی گئی چینی کی فروخت شروع ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی، جس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے درآمد کی گئی چینی دکانداروں کو 86 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی گئی، جس کے بعد تھوک مارکیٹ اکبری منڈی میں بھی چینی کی قیمت ستاسی روپے فی کلو ہو گئی۔

- Advertisement -

 شوگر ڈیلرز کا نے بتایا کہ کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت کم ہوکر ایک سو آٹھ روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں ایک دم سے چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے 90 روپے فی کلو چینی کی فروخت شروع کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہوئی۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول کمیٹی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، انتظامی افسران دفاتر سے نکل کر مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں اور حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں