کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹ میں لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔
عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔‘
Democracy is the best revenge!
Jiya Bhutto!
Jiya Awam!
Pakistan Zindabad.— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 7, 2022
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آئین، جمہوریت اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔
The #Constitution , #Democracy and #Pakistan won today 💚🇵🇰 – #JiyeBhutto ✌️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2022