اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

وفاق کا مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مردم شماری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراودی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے چیف شماریات کی سربراہی میں ٹیم کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف شماریات کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے فیلڈ آپریشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی ہیں ان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات زیادہ تر فیلڈ آپریشن سے متعلق ہیں ان کی تجاویز قابل عمل ہیں جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ہدایت پر چیف شماریات نے مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ کی آبادی کو کم گنا جائے یہ برداشت نہیں کریں گے، مردم شماری سے متعلق کچھ تحفظات ہیں جن سے چیئرمین ادارہ شماریات کو آگاہ کر دیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہمیں مردم شماری سے متعلق چیزوں سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جسے شمار کیا جائے اس کا ڈیٹا اسے اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے، سب سے درخواست ہے کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یقین دہانی کریں کہ مردم شماری والے آپ کا درست ڈیٹاشامل کر رہے ہیں لیکن ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو ہم مردم شماری کو مسترد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں