اشتہار

اظہر مشوانی کی گمشدگی، پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی گمشدگی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف جمعہ کی سہ پہر تین بجے احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی 23 مارچ کو لاپتا ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اظہر مشوانی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس عمر عطا بندیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے لیے قائم سیل کے ذریعے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔

خط کے متن کے مطابق اظہر مشوانی گزشتہ پانچ روز سے لاپتا ہیں، وہ گزشتہ جمعے کو رہائشگاہ سے زمان پارک کے لیے نکلے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی کے متحرک رکن اور سوشل میڈیا کے معاملات دیکھتے ہیں ان کی گمشدگی میرے اور بوڑھے والدین کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

عمران خان نے لکھا تھا کہ اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا، انہیں کہاں رکھا گیا پتہ نہیں چل رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں