کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم بوتھ میں میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں جیسے ہی میاں بیوی پیسے نکالنے کے لیے داخل ہوئے تو اسلحہ کے زور ایک ملزم نے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے میاں بیوی کو زمین پر بٹھایا اور خاتون سے چوڑیاں بھی اتروالیں۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے اس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جائے گی اور اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے طالب علم کو لوٹ لیا تھا اور موبائل فون، نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔