بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے قافلے پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے قافلے کے قریب میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق کو آج ژوب میں جلسے سے خطاب کرنا تھا جب وہ جلسے کے مقام پر پہنچے تو ان کا استقبال کیا جارہا تھا اسی دوران دھماکا ہوا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حملے میں محفوظ رہے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں