ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین نادرا کی تعیناتی، وزارت داخلہ نے نئے ناموں پر غور شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ نے نئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے چیئرمین نادرا کے لیے عثمان مبین کے نام پر غور کیا جارہا ہے، وہ پہلے بھی نادرا کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نادرا اسلام آباد ذوالفقار احمد، میر عالم کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ ڈی جی نادرا بلوچستان میر عالم چیئرمین پی اے سی نور عالم کے بھائی ہیں۔

- Advertisement -

نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی آئندہ چند روز تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کل اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ تھا، ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین نادرا کیخلاف انکوائری بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں