12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی، لیاری سے گینگ وار سرغنہ رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سرغنہ رحمان ڈکیت کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے بم میں استعمال ہونے والی بیٹریاں اور خود ساختہ دیسی بم برآمد کیا گیا ہے جسے بم ڈسپول اسکواڈ کی ٹیم نے ناکارہ بنادیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی عارف عزیز کا بتانا ہے کہ ملزم بدنام زمانہ رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے، ملزم کو تھانہ کلا کوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم قتل، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کے انتہائی مطلوب کارندے فرحان عرف خلیفہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم نے 7 جون کو طارق نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کیا تھا، ملزم نے ٹھیکیداروں سے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں