18.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

وفاقی پولیس نے غیرملکی باشندوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے غیرملکی باشندوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان باشندوں کی پراپرٹیز سے معلق سروے جاری ہے جو اس ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔

رواں سال پہلی بار انسداد انتہا پسندی یونٹ نے غیرملکی افراد کی اصل تعداد کا پتا لگایا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی افراد کی رہائش اور کاروبار کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، رضاکارانہ طو رپر جانے والوں کی مدد کی جارہی ہے۔

پاکستان شماریات بیورو نے مختلف شہروں میں غیرقانونی رہائش پذذیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

طور خم سرحد پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا محمد عمران کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان خاندانوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرکس طور خم سرحد پہنچ گئے۔ جہاں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغان کمشنریٹ کے مطابق افغان جانے والے یہ 30 خاندان 204 افراد پر مشتمل ہے۔جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا تھا کہ گزشتہ دو روز میں طورخم سرحدی گز رگاہ سے 60 خاندانوں پر مشتمل 554 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں