ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا جرم ہے، او آئی سی

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جدہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا گیا جس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی گھناؤنا جرم ہے، واقعے سے پوری امت مسلمہ کو تکلیف پہنچی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا تقاضہ ہے ایسے واقعات سے بچا جائے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اجلاس میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں ان مذموم کارروائیوں کے ردعمل میں مناسب اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایسی سنگین کارروائیاں لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہیں، حکومتیں دوبارہ ایسے واقعات رونما ہونے سے روکنے کیلیے مؤثر اقدامات کریں، ایسے فعل رواداری اور اعتدال پسندی کی عالمی کاوشوں کے خلاف ہیں۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ قرآن پاک، اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات پر حملوں اور توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت تمام ریاستیں نسل، جنس اور زبان اس بات کی پابند ہیں کہ مذہب اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں