ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

معمر خاتون کو دو بلب کا بل ایک لاکھ روپے بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیڈ میں رہنے والی معمر خاتون کو دو بلب کا بل ایک لاکھ روپے بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے بھاگیہ نگر کے چھوٹے سے شیڈ میں رہنے والی 90 سالہ خاتون کو ایک لاکھ روپے سے زائد بل بھیجا گیا ہے۔

گریجامہ نامی خاتون کو ایک لاکھ تین ہزار 315 روپے کا بل موصول ہوا ہے جبکہ ان کے شیڈ میں صرف دو بلب ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حکومت نے بھاگیہ جیوتی اسکیم کے تحت خاتون کو بجلی کنکشن فراہم کیا تھا، وہ اپنے بیٹے کے ساتھ شیڈ میں رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل خاتون کا بل 70 سے 80 روپے ماہانہ آتا تھا کیونکہ انہیں 18 یونٹ مفت بجلی مل رہی تھی۔

واقعے کے بعد اہلکار خاتون کے گھر پہنچ گئے اور میٹر کی تصدیق کی، ایگزیکیٹو انجینئر راجیش کا کہنا ہے کہ 2021 سے میٹر ریڈنگ میں مسئلے کی وجہ سے خاتون کو بجلی کا اضافی بل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میٹر ٹھیک کرنے کے بعد خاتون کو دوسرا بل جاری کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں