اشتہار

زمین کو کسی سیارے سےکوئی خطرہ نہیں ہے، ناسا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ : ناسا نے دنیا کے اندھیرے میں ڈوبنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تمام خدشات اور افواہوں کی تردید کردی ہے کہ زمین کو کسی چیز سے کوئی خطرہ نہیں، کوئی سیارہ زمین پر اثر انداز نہ ہوگا، ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر زیر گردش ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ستمبر کی پندرہ تاریخ سے انتیس تاریخ تک دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔

- Advertisement -

ناسا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دوہزار گیارہ میں نام نہاد قیامت اور دوہزار بارہ اور پھر دسمبر دوہزار چودہ میں مایان کلینڈر کے ختم ہونے پر دنیا کے خاتمے کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں