اشتہار

فرانس میں چاکلیٹ فیسٹیول شروع ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں چاکلیٹ کا سالانہ میلہ سج گیا جہاں فیسٹیول کا آغاز فیشن شو سے ہوا جس میں ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پہن کرکیٹ واک کی۔

فرانسیسی ڈیزائنرکی چاکلیٹ سے تیارکردہ کلیکشن کے فیشن شو نے شائقین میں دھوم مچادی ہے۔

- Advertisement -

چاکلیٹ سے بنے گاؤنز، اسکرٹ اورجوتے پہنے ماڈلزکو دیکھ کرحاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

چاکلیٹ کے شوقین افراد کیلئے چا کلیٹ سے تیار کی گئی مختلف اشیا اور دیوہیکل مجسمے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے.

فیسٹیول میں شریک لوگوں کیلئےدنیا کی نامور برانڈز کی چاکلیٹس بھی رکھی گئی تھیں جنہیں کھا کرشائقیں خوش ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں