اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دوستی اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وطن کی حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

سینیٹ کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت کے ہتھیاروں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، سرتاج عزیز *

سرتاج عزیز نے بتایا کہ نیوکلیئر سپلائیز گروپ میں شمولیت کے لیے بہترین سفارت کاری کی جارہی ہے۔ بھارت کی جانب سے تجربات تشویش کا باعث ہیں۔ بھارت بحیرہ ہند کو نیوکلرائز کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر نیوکلیئر سپلائی گروپ کے تمام ممالک کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا ہے اور اس کے جارحانہ عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز *

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی جائے گی جس میں بحرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں