اشتہار

مزیدار ایرانی آلو مکس کباب بنانے کی ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

آج افطار میں آپ کا مینیو کیا ہے؟ اگر وہی روز کے پکوڑے اور سموسہ تو آج آپ کو کچھ نیا بنانے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں آج نیا کیا بنایا جائے۔

:ایرانی آلو مکس کباب بنانے کی ترکیب

:اجزا

آلو: آدھا کلو

گوشت: ایک پیالی ابلا ہوا

- Advertisement -

پیاز: 2 عدد

انڈے: 2 عدد

بیسن: 2 چمچ

گرم مصالحہ: 1 چمچ

مرچ: 1 چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ادرک: 1 چمچ

انار دانہ: 1 چمچ

خشک دھنیہ: 1 چمچ

پسا ہوا پودینہ: 1 چمچ

تیل: 1 پیالی

دہی: آدھا کپ

:ترکیب

گوشت کے ریشے کرلیں اور ابلے ہوئے آلوؤں کو پیس لیں۔

پیاز کو پیس کر ابلے ہوئے آلو اور گوشت میں شامل کرلیں۔

بیسن، مرچ، نمک، گرم مصالحہ، دہی، سبز دھنیہ، ادرک اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کرلیں اور اس آمیزے کو پیس کر گول ٹکیاں تیار کر لیں۔

کڑاھی میں تیل گرم کر کے ٹکیوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں۔

مزیدار ایرانی آلو مکس کباب تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں