ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کےلیےمیدان میں آگئے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان جن کےساتھ کام کرنے کی ہراداکارہ کی خواہش ہوتی ہےلیکن خود وہ کس کےساتھ کام کرنےکےلیے بےتاب ہیں انہوں نے بالاآخراس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔
یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ’ٹھگز آ ف ہندوستان‘ میں ہیروئن کےکردار کے لیے مختلف ادکاراؤں کا نام لیا جارہاہےلیکن اب عامرخان نےاپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہارکیاہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں مسٹرپرفیکشنسٹ نے اپنےدوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو کاسٹ کرانے کے لیےفلم پروڈیوسرسے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔
امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے
بالی ووڈ اسٹارعامرخان کےمطابق سارہ علی خان ہیروئن کے کردار کے لیے پرفیکٹ ہیں اور شاید یہی وجہ ہےاداکار نےان کےلیے پروڈیسر سے سفارش بھی کردی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ کچھ عرصے سے سارہ علی خان خبروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اگرانہیں اس فلم کے لیے سائن کرلیاجاتا ہے تو یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں بطور ڈیبو ادکارہ ان کی شاندار انٹری ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ فلم’ٹھگز آف ہندوستان‘میں عامر خان اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاور فلم اگلےسال دیوالی پرریلیزکی جائے گی۔