منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

عمران خان نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرادیا۔ عمرا خان کے وکیل آج تفصیلات جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دروان الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرادیا۔

الیکشن کمیشن کےوکیل ابراہیم ستی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے کسی گوشوارے میں کبھی غیرملکی ذرائع کا ذکر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے کبھی غیرملکی فنڈنگ ظاہر نہیں کی۔ ظاہر نہ ہونے پر کبھی جانچ پڑتال کا عمل نہیں ہوسکا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے کہا کہ ممنوعہ فنڈ کو خود تو کوئی ظاہر نہیں کرے گا؟ وکیل ابراہیم ستی کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کے ذرائع ظاہر کرنا سیاسی جاعتوں پر لازم ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال جواب کی کاپی فراہم نہیں کی ہے، کاپی دے تو اس کا جواب بھی جمع کرائیں گے۔

ابراہیم ستی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر فراڈ کیا اور حقائق چھپائے۔ پی ٹی آئی کے اکبربابر نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی، اکبر ایس بابر گھر کےبھیدی تھے جنہوں نے لنکا ڈھائی، الیکشن کمیشن نے اکبر بابرکی درخواست پر نوٹس لیا اورکارروائی کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انورمنصورکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو تمام فنڈنگ بذریعہ بینک منتقل ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس نےاستفسارکیا کہ اس بات کےآپ کے پاس کیا شواہد ہیں؟ وکیل انورمنصور نے کہا کہ کل تمام تفصیلات جمع کرادوں گا، اس کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں