جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹٓار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں اداکارہ زائرہ وسیم مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں عامر خان میوزک ڈائریکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے, دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم سیکرٹ سپر اسٹار میں گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

سیکرٹ سپر اسٹار کی ہدایت کاری کے فرائض ادویت چوہان نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوس عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہے جہاں اسے اپنی ماں کی حمایت حاصل ہوتی ہے تاہم والد اس کے گلوکارہ بننے کے سخت مخالفت ہوتے ہیں۔والد کی مخالفت کے باعث زائرہ وسیم اپنے گانوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتی ہیں۔

فلم سیکرٹ سپر اسٹار رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دیوالی پر روہیت شیٹھی کی فلم گول مال اگین بھی ریلیز کی جارہی ہے۔ جس سے دونوں فلموں کے باکس آفس پر ٹکرانے کا خطرہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں