اشتہار

دوستوں سے دریاعبورکرنے کی شرط، نوجوان بے رحم موجوں کا شکار ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیلم : آزاد کشمیر کے علاقے کوہالہ کے پکنک پوائنٹ پر دوستوں سے شرط لگا کر دریا کو تیر کرعبور کرنے والا نوجون بھپری لہروں کا لقمہ بن گیا ایک دن گذ جانے کے باوجود لاش برآمد نہیں ہوسکی پولیس نے نوجوان کو اکسانے کے جرم میں پانچوں دوستوں کو حراست میں لے لیا.

تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ کوہالہ کے پکنک پوائنٹ پر پیش آیا جب ایک انیس سالہ نوجوان نے دوستوں سے موبائل اور15 ہزار روپے کی شرظ کے عوض دریا میں چھلانگ لگادی تاکہ تیر کر دریا کے اُس پار جا سکے تاہم وہ اس کوشش مین اپنی جان کی بازی ہار گیا.

بے رحم موجوں کے کی نظرھونے والا 19 سالہ علی ابرار کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ھے جب کہ یہ خبر اہل خانہ پر بجلی بن کے ٹوٹی ہے اور والدین غم سے نڈھال ہیں دوسری جانب پولیس نے شرط لگانے والے دوستوں اسامہ، طلحہ، زیشان، شعیب اور راحت کوحراست میں لی لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس ڈوبنے والے نوجوان کے پانچوں دوستوں کے خلاف دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق دوستوں نے دریا عبور کرنے پر15 ہزار روپے اورگلیکسی موبائل کی شرط رکھ کر نوجوان کو اکسایا جس پر نوجوان چھلانگ لگانے پرمجبور ہوا.

واضح رہے کہ کوہالہ پکنک پوائنٹ پراب تک درجنوں قیمتی جانیں دریا برد ہو چکی ہیں اس کے باوجود یہاں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیئےگئے ہیں جب کہ ویک اینڈ کے موقع پرآج بھی نیلم پکنک پوائنٹ پرسیاحوں کا رش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں