تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پریمی جوڑے کا قتل، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی خیبر پختونخواہ روانہ

کراچی : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کے مرکزی کردار کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی خیبرپختونخواہ روانہ ہوگئی جب کہ چار دیگر ملازم پہلے ہی زیر حراست ہیں.

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں گزشتہ ماہ پسند کی شادی کرنے والے 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی خیبر پختونخواہ روانہ ہو گئی ہے.

خیال رہے نوجوان لڑکی اور لڑکے نے گزشتہ ماہ  گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی اور حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے تاہم مقتولین کے والدین نے بچوں کو باعزت طریقے سے شادی کرانے کے بہانے بلایا اور انہیں قید کر کے جرگہ بلایا جس نے شادی شدہ جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کے والدین نے پریمی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد لانڈھی کے شیر پاؤ قبرستان میں خاموشی سے دفنا دیا تھا تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر ابراہیم حیدری پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ایس ایچ او امان اللہ مروت نے جرگے میں شامل چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ جرگے کا سربراہ سرتاج تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پہلے خصوصی ٹیم کو روالپنڈی بھیجا گیا تھا جو ناکام لوٹی تھی ۔

یاد رہے عدالتی حکم پرمقتولین کی قبرکشائی کر کے پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا جس میں لڑکے کے سینے اور لڑکی کے جسم پر کرنٹ اور تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -