جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

یمن، اتحادی فوجوں کی بمباری سے کمانڈر سمیت 13 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء : یمن میں برسر پیکار عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری سے باغی گروپ کے سرکردہ رہنماؤں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق یمن میں موجود اتحادی فوج کے طیاروں نے ایک فضائی آپریشن کے دوران مخالف مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 مزاحمت کار لقمہ اجل بن گئے.

عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری مشرقی صنعاء میں کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب کمانڈر اپنے 13 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے کرنل کی شناخت علی الاعجم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ری پبلیکن گارڈز کے تیسرے بریگیڈ کا قائم مقام کمانڈر تھا.

- Advertisement -

دوسری جانب بین الااقوامی خبر رسان ایجنسی کا دعوی ہے کہ اتحادی فوجوں کے طیاروں نے فضائی بمباری میں مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ کے قریب مخالف فورسز کے ٹھکانوں پر نہیں بلکہ ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں کرنل علی الاعجم اپنے 12 اہلکاروں کے ہمراہ نامعلوم منزل کی جانب محو سفر تھے.

خیال رہے کہ کمانڈر کرنل الاعجم نے حال ہی میں بریگیڈ 3 کی عبوری کمان سنھبالی تھی جہاں وہ متحرک اور نتیجہ خیز کارروائیوں میں مصروف تھے اور جو اس سے قبل علی صالح ملیشیا کی بریگیڈ ون کو بھی کمان کرچکے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں