انقرہ: ترکی کے آئسکریم فروش سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامنا ہوا تو وہ اُس کا کا انوکھا انداز دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے آئسکریم فروش اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، گاہک کو تنگ کرتے یہ آئسکریم فروش اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ کوئی بھی شخص ان سے ایک بار میں آئسکریم حاصل نہیں کرسکتا۔
دنیا بھر سے ترکی جانے والے افراد آئسکریم فروخت کرنے والے ان لوگوں کے پاس ضرور جاتے ہیں تاکہ اپنی آنکھوں سے اُن کا ہنر دیکھ کر داد دے سکیں۔
پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا
حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئسکریم فروش اُن کے چھیڑ چھاڑ کرتے دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئسکریم فروش نے ماہرہ خان کے ہاتھ میں اور پھر واپس لے لی، اس چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ماہرہ خان خاصی پریشان بھی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد خاص طور پر آئسکریم فروش کے پاس بھی گئی تھے۔ مسٹرپرفیکٹ نے آئسکریم فروش کی پرفیکشن کو دیکھتے ہوئے اُس کے فن کو خوب سراہا اور اضافی پیسوں میں آئسکریم خریدی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ماہرہ خان کی حال ہی میں کچھ تصاویر ریلیز ہوئی تھیں جس پر پاکستانی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔