ممبئی: بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان سائیکل رکشے پر ساتھی اداکارؤں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بیٹھاکر گلیوں مصرف شاہراہ پر نکل پڑے، مداحوں نے کنگ خان کی تصویر بہت پسند کی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ سے تھوڑی سی فراغت ملی تو جمعے کے روز کنگ خان نے تفریح کرنے کا ارادہ کیا اور ساتھی اداکارؤں کو سائیکل رکشے میں بیٹھا کر مصروف شاہراہ پر نکل پڑے۔
شاہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’لڑکیوں نے مجھے سائیکل رکشہ چلانے کا مشورہ دیا جو کہ بہت اچھا تجربہ رہا‘۔
کنگ خان نے تصویر شیئر کی تو فلم زیرو کے ہدایت کار آنند ایل رائے نے جواب دیا کہ ’اچھے لوگ خوشیاں خود فراہم کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں‘۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو لوگوں کے ساتھ یہ بہت زبردست سواری تھی‘۔
یوں تو بالی ووڈ اداکاروں کا سائیکل پر سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی معروف اداکار اپنے ساتھ 2 خواتین اداکارؤں کو بیٹھا کر شہر کی معروف ترین شاہراہ پر بغیر سیکیورٹی کے نکلا ہو۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری
واضح رہے کہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو رواں سال کے دوسرے دن ہی سرپرائز دیا، انہوں نے ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان چھوٹے قد والے شخص (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں۔
آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر
فلم میں شاہ رخ خان کو جسمانی معذور دکھایا گیا ہے مگر وہ پرلطف زندگی گزار رہے ہیں، گوری خان کی پروڈکشن میں بنائے جانے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔