منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرپٹ عناصر کے خلاف لڑنے والا ایماندار ٹیکس آفیسر، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: طاقت ور اور اثر و رسوخ رکھنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنا اور سرکاری ادارے میں ایمانداری کے ساتھ کام کرنے میں دشواریاں تو ضرور پیش آتی ہیں تاہم اگر جذبہ ، لگن اور ہمت ہو تو کامیابی آپ کا ہی مقدر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا مشکل ہی نہیں ناممکن بات ہے اور اگر کرپٹ عناصر کے خلاف کسی سرکاری ادارے کا کوئی افسر کارروائی کرنا چاہیے تو اُس کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس بات سے سب ہی اچھی طرح سے واقف ہیں۔

بالی ووڈ ہدایت کار اب تک اپنے ملک میں ہونے والی کرپشن کے خلاف متعدد فلمیں بنا چکے ہیں تاہم اب 1980 کے ادوار میں ہونے والی کرپشن کے اوپر فلم ’ریڈ‘ بنائی گئی جس میں اجے دیوگن ایماندار ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ریڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں وہ ایماندار ٹیکس آفیسر کا کردار اد کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر 2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ لکھنو سے تعلق رکھنے والا ایماندار افسر طاقت ور کرپٹ شخصیت کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرتا اسی وجہ سے اُ س کی 49 بار ایک سے دوسری جگہ پوسٹنگ کردی جاتی ہے۔

پچاسویں بار اجے دیوگن کی جس جگہ پوسٹنگ ہوتی ہے وہاں راج کمار نامی سرکاری افسر رہائش پذیر ہے، ایماندار ٹیکس افسر کو جب معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کام کرنے والا کرپٹ شخص اتنا طاقت ور ہے کہ اُس کی رہائش گاہ پر کارروائی کی غرض سے کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔

اجے دیوگن اپنی ٹیم کے ہمراہ  پہلی بار ریڈ کرنے جاتے ہیں تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم وہ اپنی ٹیم کے ممبران کو پورے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دے کر کارروائی کی غرض سے بنگلے میں داخل ہوجاتے ہیں جس کے بعد انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن نے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لیے جہاں انہیں ایمانداری پر لیکچر دیا وہیں انہیں سمجھایا کہ ’ایماندار افسر بننے کے لیے بیوی کا بہادر ہونا زیادہ ضروری ہے‘۔

ٹریلر دیکھیں

فلم رواں سال 16 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں