جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پریانکا چوپڑا کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر وقت میں انتھک محنت کر کے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنا بلند مقام بنایا۔

امریکی نجی ٹیلی ویژن کے شو میں اداکارہ نے شرکت کی اور ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیا۔

پریانکا سے شادی سے متعلق سوالات اکثر اوقات پوچھے جاتے ہیں مگر وہ ان کا جواب دینا پسند نہیں کرتیں تاہم براہ راست شو میں جب اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بڑے راز سے پردہ ہٹایا۔

مزید پڑھیں: پریانکا کا نیا انداز مداحوں میں مقبول

بالی ووڈ اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب میں صرف 12 سال کی تھی تو اپس وقت ایک شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر ایسا نہ ہوا اور وقت کے ساتھ میں نے شادی کے خیال کو دل سے نکال دیا‘۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سمجھوتہ کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، نجی زندگی میں جب بھی کسی سے کوئی معاملہ درپیش ہوا تو آگے بڑھ کر اُسے خود منانے کی کوشش کی‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران دلہن ضرور بنیں مگر اب وہ دلہنیا جب ہی بنیں گی جب انہیں ایسا شخص ملے گا جو بہت خیال رکھنے والا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پریانکا امریکی شو’کوانٹیکو 3‘ میں کردار ادا کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔

یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم بھی ہیں وہ گزشتہ دنوں شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس گئیں اور متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں