اشتہار

رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل دوسرے روز بھی طلبی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج دوسرے روز بھی طلب کرلیا۔

دفتر خارجہ نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت، اس کی بیوی اور بچے کے زخمی ہونے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحمل کے باوجود بھارت مسلسل بھاری گولہ باری کر رہا ہے۔ رواں سال کے صرف 2 ماہ میں بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 20 شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال 1970 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے 28 فروری کو بھی ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان سپاہی منیر چوہان اورعامر حسین شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں