جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی، گھٹنے پر فریکچر

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘ شو کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں اُن کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد ہالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے والی پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ کے ذریعے بھی صلاحیتوں کا لوہا منوار رہی ہیں۔

ایکشن سے بھرپور اس ٹی وی شو کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو کبھی پستول تھامے روڈ پر کھڑی ہوتی ہے تو کبھی کوئی کارروائی کرتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں : پریانکا چوپڑا غصے سے آگ بگولا، گلاس اپنے سر پر دے مارا، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں کو بری خبر سنائی اور بتایا کہ ’کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر عکس بند کرواتے ہوئے میرے گھٹنے میں شدید چوٹ ) آگئی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے تین ہفتے آرام کرنے کی تجویز دی ہے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم شو کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں چونکہ شو میں میرا مرکزی کردار ہے اس لیے مجھے ساتھی اداکاروں کے ساتھ درمیانی رات باہر نکلنا پڑا‘۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی دنیا میں مقبول شخصیت سمجھا جاتاہے، اس لیے وہ کنگ خان اور دبنگ خان جیسے سنیئر و باصلاحیت اداکاروں کے مد مقابل نظر آتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: پریانکا کا نیا انداز مداحوں میں مقبول

گذشتہ دنوں اپنے مقبول ٹی وی شو کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے نیویارک میں مقیم پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تھکن سے چور ہیں اور اُن کے ہاتھ وائن کا گلاس ہاتھ بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا 97واں نمبر آیا تھا۔

اسے بھی دیکھیں: پریانکا کی تصاویر وائرل

یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں