جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

موت کے بعد سری دیوی کے لیے ایوارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو فلم ’موم‘ کے لیے  بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں 65ویں نیشنل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر شوبز شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں سری دیوی کے اہل خانہ کو تمام لوگوں نے اہمیت دی جبکہ دلچسپ بات یہ تھی کہ آنجہانی اداکارہ کی صاحبزادی جھانگوی کپور اپنی والدہ کی پسندیدہ ساڑھی زیب تن کی ہوئیں تھیں۔  اُن کی ساڑھی نے نہ صرف شرکاء بلکہ میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی۔

سری دیوی کو فلم ’موم‘ میں ماں کا بہترین کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا جو اُن کے شوہر بونی کپور اور دونوں صاحبزادیوں نے وصول کیا، اس موقع پر جھانگوی کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میری ماں کے کام کو سراہا اور انہیں یہ ایوارڈ دیا‘۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اُن کا کہنا تھا کہ اگر چہ والدہ ہمارے درمیان موجود نہیں مگر میرا یقین ہے وہ اس سارے منظر کو ضرور دیکھ رہی ہوں گی، اُن کا بچھڑنا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے مگر آج ایوارڈ لینے کا لمحہ ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں اور فلمی شخصیات نے سری دیوی ‘خوشی‘ کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’یہ خوشی اور غم دونوں لمحوں کا مرحلہ ہے کیونکہ آج اداکارہ ہم میں موجود نہیں مگر اُن کی خدمات سے ہم استفادہ حاصل کررہے ہیں‘۔

 سفید رنگ کی ساڑھی میں ملبوس جھانگوی کپور نے اپنے والد بونی کپور کے ماتھے پر آنے والے پسینے کو والدہ کے انداز سے صاف کیا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی تصویر وائرل ہوگئی علاوہ ازیں اداکارہ کی ساڑھی والی پرانی تصویر کے ساتھ بھی صارفین نے جھانگوی کی تصویر شیئر کی۔

#jhanvikapoor #janhvikapoor #boneykapoor #sridevi #khushikapoor

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor_) on

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

سری دیوی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سجل علی کی صلاحیتوں کی ایسی معترف ہوئیں تھیں کہ انہوں نے بعد میں مزید فلموں میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں