اشتہار

جرمن عوام کے پیسوں پر فرانس یورپ کی قیادت کررہا ہے، وکٹور اوربان

اشتہار

حیرت انگیز

بوڈاپسٹ : ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے مہاجرین سے متعلق نرم گوشہ رکھنے پر فرانس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں ایسی یورپی یونین چاہیے جس کی قیادت فرانس نہ کررہا ہو‘۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم نے دورہ جرمنی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جرمن شہریوں کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوگیں، کیوں کہ جرمنی میں فرانسیسی نظریات زیادہ ہوگئے ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ جرمن عوام کے پیسوں پر فرانس یورپ کی قیادت کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا کہ یورپی عوام کو ایسی یورپی یونین چاہیئے جس میں فرانس قائد کا کردار ادا نہ کررہا ہو، یورپی یونین میں امیگریشن پالیسیاں بنانے سے قبل اپنے شہریوں کی رائے جاننا ضروری ہے۔

- Advertisement -

وکٹور اوربان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے حوالے سے کوئی بھی منصوبہ بنانے سے قبل یورپی شہریوں کی بات ضرور سننا چاہیئے، لیکن کوئی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے آئندہ برس ہونے والے یورپی انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا۔

ہنگری کے وزیر اعظم نے جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات ’فیصلہ کن‘ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ ہنگری کے وزیر اعظم بننے والے وکٹور اوربان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تارکین وطن سے متعلق سخت پالیسی اپنانے پر زور دیا، اور مہاجرین سے متعلق یورپی یونین کے پالیسیوں کو بارہا تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہنگری نے ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ کے تارکین وطن سے متعلق معاہدے سے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کرلی تھی کہ مذکورہ معاہدہ ’دنیا بھر کے معاہدے کے لیے خطرناک ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں