اشتہار

شرجیل میمن کا ٹیسٹ دوبارہ ہوگا، خون کے نمونے دو لیبارٹریز بھجوادیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کرلیے گئے، مشکوک رپورٹ کے باعث اب دو لیبارٹریز میں ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے ایک بار پھر حاصل کرلیے گئے جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رزلٹ کو پرانے نمونوں سے کراس میچ کرایا جائے گا تاکہ پتہ چل سکے کہ سابقہ خون کا نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خون کے نمونوں کو کراس چیک کیلئے آغاخان اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، شرجیل میمن کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے۔

- Advertisement -

یہ ڈی این اے کے نمونے دو لیبارٹریز میں بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے جبکہ دوسرے نمونے کو مقامی سطح پر ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خون کی مثبت آنے والی رپورٹ پر پولیس کی تفتیشی ٹیم نے شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد نے تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ منشیات آرڈیننس رجسٹر ہونے پر شبہات ہوئے۔

مزید پڑھیں: شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی ایگزامن رپورٹ مسترد

اس سے قبل شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں سے متعلق جھوٹی رپورٹ کا بھانڈا سرعام ٹیم نے پھوڑ دیا تھا، سندھ لیبارٹری میں شہد یا زیتون کے تیل کا کوئی ٹیسٹ ہوا ہی نہیں تھا۔ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں کی ٹیسٹ رپورٹ جھوٹی ثابت ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں