اشتہار

وزیر اعظم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپنا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے۔ وزیر اعظم کا دورہ اگلے ہفتے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ اگلے ہفتے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب 2 روزہ ہوگا جبکہ ان کے دورے کا آغاز 17 یا 18 ستمبر سے ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اقتصادی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ اپنی بریفنگ میں بتا چکا ہے کہ وزیر اعظم کچھ دن میں سعودی عرب جائیں گے تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مملکت خداداد میں نئی حکومت بننے کے بعد اب تک چین اور ایران کے وزرائے خارجہ جبکہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جن سے وزیر اعظم نے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو بھی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں