ممبئی: سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے حسن کو بڑھانے کے لیے چہرے کی سرجری کروالی، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سنہ 1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
بالی ووڈ کی 42 سالہ اداکارہ سشمتا سین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ مداحوں کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیر کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے جو تصویر شیئر کیں اُن میں اداکارہ کا حسن پہلے سے مزید زیادہ نظر آیا، ذرائع کے مطابق سابق مس یونیورس نے چہرے کی سرجری کراوئی تاکہ وہ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو زائل کرسکیں اور خوبرو نظر آئیں۔
یاد رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے سشمتا نے ایک برس قبل فلپائن میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلوں میں بطور جج فرائض سرانجام دیے تھے۔
اداکارہ کی حالیہ تصویر
جب سابق مس یونیورس کو جج پینل کے لیے منتخب کیا گیا تو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ اس انداز سے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ‘یہ وہی جگہ ہے جہاں سے میرا سفر شوا ہوا اور میں نے حسن کی ملکہ کا اعزاز حاصل کیا۔