اشتہار

عمرکوٹ میں منعقدہ مومل فیسٹیول کی جھلکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

عمرکوٹ: سندھ کے تاریخی شہرعمرکوٹ میں ’مومل فیسٹیول‘ کے نام سے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا، مومل کو سندھ کی لوک کہانیوں میں خاص مقام حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مومل فیسٹیول کا انعقاد محکمہ ثقافت وسیاحت سندھ کے اہتمام ایک غیر سرکاری کے تعاون سے کیا گیا تھا، فیسٹیول میں نامور سندھی محققین نے بھی شرکت کی۔

میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد میلہ ہے اور سندھ کی عظیم الشان ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے فیسٹیولز کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔

- Advertisement -

مرکزی تقریب میں شریک معروف اسکالر اور محقق مفتی عقیل کا کہنا تھا کہ مومل کا کردار محبت امن اور رواداری کی علامت ہے، یہی سندھ کی شناخت بھی ہے۔

مومل فیسٹول کے آرگنائزر نے اس موقع پر کہا کہ اس مومل میلے کے انعقاد کا مقصد مومل کے کردار سے خطے میں امن اور رواداری کی روایت کو تراشنا ہے۔

میلے میں شاھ عبدالطیف بھٹائی کو روایتی انداز میں گانے والے فنکاروں ( شاہ کے فقیروں) نے روایتی انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں